آپ آف لائن ہیں
ہفتہ12؍ذیقعد 1441ھ4؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اپوزیشن نے کورونا کے باوجود یکجہتی تباہ کرنے کی کوشش کی: بزدار

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں نے کورونا وائرس کے باوجود قومی یکجہتی تباہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر زمینی حقائق سے لاعلم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ بھی روکنا ہے اور لوگوں کو غربت اور بھوک سے بھی بچانا ہے، عملی طور پر اپوزیشن کی پوزیشن صفر رہی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مؤثر اور جامع حکمتِ عملی اپنائی ہے، وزیرِ اعظم عمران خان نے وقت ضائع کیے بغیر مشاورت کے ساتھ فیصلے کیے۔

یہ بھی پڑھیئے: حکومت ذمے داری نبھا رہی ہے، شہری احتیاط کریں، بزدار

انہوں نے مزید کہا کہ حزبِ اختلاف واویلا مچاتی رہی اور عوام کے لیے اس نے کچھ بھی نہیں کیا، جبکہ تحریکِ انصاف کی قیادت غریب عوام کا درد سمجھتی ہے۔

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپوزیشن جان لے کہ یہ اہم وقت پوائنٹ اسکورنگ کا نہیں، اتحاد کا ہے۔

قومی خبریں سے مزید