• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمیمہ ملک نے دولہے کے حوالے سے اپنی پسند واضح کرتےہوئے بتایا کہ دولہا خوبصورت ہو، لمبا ہو، پیسے والا بھی ہو نیلی آنکھیں بھی ہوں۔

ایک انٹرویو کے دوران حمیمہ ملک سے ان کی شادی کے حوالے سے سوال کے جواب میں حمیمہ نے کہا کہ اُن کا ابھی شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں لیکن جب بھی وہ شادی کریں گی تمام لوگوں کو ضرور بتائیں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ شادی میں سب کو مدعو کیا جائے گا اور میری شادی میں سب کو کھلی دعوت ہوگی کہ وہ آئیں اور ڈانس بھی کریں۔


View this post on Instagram

@akifilyasofficial

A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick) on


اداکارہ نے یہ تمام باتیں تو محض ازراہِ مذاق کیں لیکن جلد ہی سنجیدگی اختیار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک ایسے شخص سے شادی کریں گی جو ان کے ماضی اور کیرئیر کو لے کر ذہنی اور جذباتی طور پر اُن کی حوصلہ افزائی ، سپورٹ اور عزت کرے۔

حمیمہ ملک گزشتہ کچھ عرصے سے ڈراموں اور فلموں سے دور ہیں۔

خیال رہے کہ حمیمہ ملک نے 2010 میں اداکار شمعون عباسی سے شادی کی تھی لیکن یہ شادی صرف 2 سال ہی چل سکی تھی اور اس جوڑے نے 2012 میں اپنے راستے الگ کرلیے تھے۔

View this post on Instagram

@akifilyasofficial

A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick) on


گزشتہ برس جولائی میں حمیمہ ملک نے سوشل میڈیا پر گھریلو تشدد کے حوالے سے انکشاف کرکے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر گھریلو تشدد کا شکار ہونے سے متعلق بتایا تھا کہ وہ 2 سالہ شادی شدہ زندگی سمیت ذاتی زندگی میں 7 سال تک گھریلو تشدد کا شکار رہی ہیں۔

اداکارہ نے اپنے بیان میں اس شخص کا نام نہیں لیا تھا جنہوں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، تاہم اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر گھریلو تشدد کا انکشاف کیے جانے کے بعد لوگوں کا خیال تھا کہ شاید ان پر ان کے سابق شوہر اداکار شمعون عباسی نے تشدد کیا ہو گا۔

تاہم دوسرے ہی دن شمعون عباسی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں وضاحت کی تھی کہ حمیمہ ملک نے اپنی پوسٹ میں 7 سال تک تشدد برداشت کرنے اور ایک دوسرے تعلق کا ذکر بھی کیا ہے، اس لیے ان کی جانب سے تشدد کا حوالہ دینے کا مطلب یہ نہ سمجھا جائے کہ وہ میں ہی ہوں جنہوں نے ایسا کام کیا۔

تازہ ترین