• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں آج سے دکانیں شام 5 بجے بند ہوں گی، اجمل وزیر

خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات اجمل وزیر کہتے ہیں کہ صوبے میں آج سے دکانیں شام 5 بجے بند ہوں گی۔

میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی مشیرِ اطلاعات اجمل وزیر نے کہا کہ حکومتی اقدامات کا مقصد عوام کو کورونا وائرس کی وباء سے بچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پشاور میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ضوابط پر عمل کیا جا رہا ہے، اب عید الفطر سے قبل والی روٹین پر جائیں گے۔

اجمل وزیر نے کہا کہ پورے خیبر پختون خوا میں دکانیں اب 5 بجے تک کھلی رہیں گی، البتہ خورد و نوش اور ادویات کی دکانیں 24 گھنٹے کھلی رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں حجام کی دکانیں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو کھلیں گی، عوام نے ساتھ دیا تو نرمی، ورنہ سختی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیئے: طیارہ حادثے کے باعث عید سادگی سے منائیں گے، اجمل وزیر

مشیرِ اطلاعات کے پی کے نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی، اس وقت ہم حالتِ جنگ میں ہیں۔

اجمل وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ خود ساختہ مہنگائی کی اجازت نہیں دیں گے، اس حوالے سے آرڈیننس بھی لے کر آئے ہیں،نرمی اور سختی عوام کے تحفظ کے لیے کر رہے ہیں۔

تازہ ترین