• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے معاملے پر  ایتھلیٹس نے نوٹس کا جواب دے دیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے ایتھلیٹس نے ممنوعہ قوت بخش ادوایات کے استعمال سے انکار کر دیا، ایتھلیٹس نے ادویات استعمال کرنے سے انکار اور بی سیمپل کے لئے جانے کا کہا ہے۔

ایتھلیٹس کو نوٹس کا جواب دینے کے لیے 27 مئی تک مہلت دی گئی تھی۔

تین ایتھلیٹس محبوب علی ،محمد نعیم اور سمیع اللہ کے ساوتھ ایشین گیمز میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔

تینوں ایتھلیٹس سے میڈلز واپس لے لیے جائیں گے، تینوں پاکستانی ایتھلیٹس نے گذشتہ برس نیپال میں ساؤتھ ایشین میڈلز جیتے تھے۔

ایتھلیٹس کے حوالے سے اب واڈا قوانین کے تحت کارروائی ہو گی۔

تازہ ترین