• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکہ مکرمہ شہر میں کرفیو کے اوقات میں نرمی کا اعلان کردیا گیا، سعودی وزارت داخلہ کے مطابق کرفیو میں نرمی کا نفاذ دو مرحلوں میں ہوگا، کرفیو میں نرمی کا پہلا مرحلہ 31 مئی اور دوسرا مرحلہ 21 جون سے شروع ہوگا۔

مکہ مکرمہ میں اتوار کو صبح 6 سے سہہ پہر 3 بجے تک کرفیو میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

سعودی حکام نے کہا کہ 31مئی سے مکمہ مکرمہ میں آنے جانے کی اجازت ہوگی، شہری دن کو محلے میں چہل قدمی کرسکیں گے۔

مسجد الحرام میں مقررہ ضوابط کے مطابق جمعہ اور فرض نمازیں جماعت سے ادا کی جائیں گی۔

سعودی وزارت داخلہ نے کہا کہ کرفیو میں نرمی کا دوسرا مرحلہ 21 جون سے شروع ہوگا۔

مسجد الحرام میں مقررہ ضوابط کے مطابق جماعت کی ادائیگی کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔

سعودی حکام نے کہا کہ نرمی کے اوقات میں تجارتی مراکز، ریستوران اور قہوہ خانے کھولے جاسکیں گے۔

پبلک مقامات پر 24 گھنٹے سماجی فاصلے کی پابندی برقرار رہیگی۔ 50 سے زیادہ افراد پر مشتمل گروپ شادیوں اور تعزیتی اجتماع میں نہیں ہوسکتے۔

بیوٹی پارلرز، باربر شاپش، فٹنس، اسپورٹس کلبز، تفریحی مراکز اور سینما پر پابندی برقرار رہے گی۔

تازہ ترین