• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کیخلاف عید کے چوتھے روز بھی مظاہرہ

لاہور: میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کیخلاف عید کے چوتھے روز بھی مظاہرہ


جنگ گروپ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف لاہور میں عید کے چوتھے روز بھی مظاہرہ کیا گیا جہاں موجود شرکاء نے میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف لاہور میں ڈیوس روڈ پر سینئر صحافیوں، سول سوسائٹی کے رہنماؤں اور جنگ اور جیو کے کارکنوں نے مظاہرہ کیا۔

مظاہرے کے دوران شرکا سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ میر صحافت کی گرفتاری میڈیا کی آزادی سلب کرنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائےگا، حکومت میر شکیل الرحمٰن کو فوری رہا کرے۔

مقررین کا یہ بھی کہنا تھا کہ حق سچ کی آواز دبانے کی کوششیں نہ ماضی میں کامیاب ہوئی ہیں نہ آئندہ ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کے چوتھے ستون کی عزت و ناموس پر حرف نہیں آنے دیں گے۔

تازہ ترین