• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


واشنگٹن کے میئر نے اعلان کیا ہے کہ شہر میں کورونا وائرس میں کمی کے باعث لاک ڈاؤن میں نرمی کی جارہی ہے، ریسٹورنٹس اور دیگر کاروبار جسمانی دوری کو مدنظر رکھتے ہوئے کھولے جا سکتے ہیں۔

واشنگٹن کے میئر مورییل باؤزر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے شہریوں کے لیے گھر پر رہنے کا حکم ختم ہو جائے گا اور شہر کو جمعے سے دوبارہ کھولنے کی شروعات ہو جائے گی، اس دوران یہ بہت ضروری ہے کہ لوگ ماسک پہنیں۔

انہوں نے کہا کہ جسمانی دوری اور حفظان صحت کے اصولوں کا خیال رکھیں، ریسٹورنٹس صرف آؤٹ ڈور کھانے کی میزیں رکھ سکیں گے جبکہ میزوں کے درمیان چھ فٹ کا فاصلہ رکھنا ضروری ہو گا۔

مورییل باؤزر کا مزید کہنا تھا کہ ریٹیل کاروبار پک اپ اور ڈیلیوری کی سہولت فراہم کر سکیں گے جبکہ حجام کی دکانیں اور سیلون صرف اپائنمنٹ کے ذریعے کام کر سکیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پارکس، گولف کورسز اور ٹینس کورٹ بھی کھول دیے جائیں گے لیکن عوامی تالاب اور کھیل کے میدان بند رہیں گے۔

تازہ ترین