• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی ڈومسائل بنانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے، علامہ راشد سومرو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے جعلی ڈومیسائل بنانے پر کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ سندھ میں شراب خانوں کو بند کرکے سرکاری ہسپتالوں میں عوام کا علاج شروع کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد سمیع الحق سواتی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ، مولانا راشد محمود سومرو نے کہا سندھ میں جعلی ڈومیسائل کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے، چیف سیکرٹری کی جانب سے قائم کردہ کمیشن تفتیش کرے اگر جعلی ڈومیسائل بنانے کے ثبوت ملتے ہیں تو پھر پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت کو جواب دینا ہوگا کہ یہ غلط کام کس طرح ہوا ہے۔
تازہ ترین