• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹرز میدان میں اتر کر ڈپریشن سے نکلیں گے، مصباح

کراچی (عبدالماجدبھٹی/ اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے جب کھلاڑی میدان میں اتریں گے تو وہ یقینی طور ڈپریشن سے باہر آئیں گے لیکن تماشائیوں کے بغیر سناٹے میں کرکٹ کھیلنے کا بھی الگ تجربہ ہوگا۔بدھ کو جنگ کو انٹر ویو میں مصباح الحق نے کہا کہ میری شائقین سے اپیل ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں گھروں میں رہیں اور اپنے ٹی وی پر کرکٹ کا مزہ لیں ۔ خالی میدانوں میں کرکٹ کھیلنا آسان نہیں ہوگا۔ لیکن اس وقت ایسا کرنا وقت کی مجبوری ہے۔

تازہ ترین