• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوادچوہدری کا ناکے ختم ‘ ڈرون اور کیمراٹیکنالوجی استعمال کرنیکا مطالبہ

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پولیس ناکے ختم کر کے ڈرونز اور کیمرا ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا مطالبہ کر دیا۔فواد چوہدری نے اپنے بیان میں اسلام آباد کے علاقے ترنول میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ناکے ختم کریں اور ڈرونز اور کیمرا ٹیکنالوجی کا استعمال کریں ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ناکوں پر کھڑے جوان سب سے زیادہ خطرے میں ہوتے ہیں، ہمیں ناکوں کو جدید کرنا ہوگا۔
تازہ ترین