• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دینی مدارس کے نئے تعلیمی سال کے حوالے سے اجلاس طلب

پشاور(نیوزڈیسک) مدارس میں نئے تعلیمی سال کا آغازدینی مدارس کے متعلقین اور اساتذہ و طلبہ کا اضطراب بڑھنے لگا۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے ملکی سطح پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیے۔دینی مدارس کے لاکھوں طلبہ و طالبات کا مستقبل داو پر لگ گیا۔سالانہ امتحانات تاحال التواء کا شکار،نئے تعلیمی سال کے آغاز اور داخلوں کے عمل پر غیر یقینی کے سائے،بازاروں،جلوسوں اور زندگی کے دیگر شعبوں کو کھلی چھوٹ ملنے کے بعد دینی مدارس کے قائدین اور پرائیویٹ اسکولز کے ذمہ داران فی الفور تعلیمی سلسلہ کی بحالی کے لیے پرعزم ہیں۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان ،جمعیت اہلسنت اور دیگر مختلف پلیٹ فارمز پر دینی مدارس کے نئے تعلیمی سال کے حوالے سے اجلاس طلب کر لیے گئے- وفاق المدارس العربیہ صوبہ خیبر پختونخوا کے میڈیا انچارج مفتی سراج الحسن کی طرف سے جاری شدہ پریس ریلیز کے مطابق ملک بھر میں اتحاد تنظیمات مدارس نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیے ہیں ۔صوبہ خیبر پختو نخوا میں آج پہلا اجلاس جامعہ اسلامیہ شریف آباد نزد مقام منڈی مردان میں وفاق المدارس کے مرکزی نائب صدر مولانا انوار الحق اور صوبائی ناظم مولانا حسین احمد کی نگرانی میں نماز ظہر کے بعد ہوگا۔ جس میں پشاور۔ہزارہ ۔ مردان اور مالاکنڈ ڈویژن کے مسئولین وفاق ، ارکان عاملہ کے علاوہ مدارس کے مہتممین اور جید علماء شرکت کریں گے ۔
تازہ ترین