• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرمی کی شدت ، نوجوانوں نے سوئمنگ پولز اور نہروں پر ڈھیرے ڈال لئے

پشاور (وقائع نگار) گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی بغیر ایس او پیز کے درجنوں سوئمنگ پولز کھل گئے ہیں عید کے دوسرے دن سے شہر کے مختلف علاقوں میں سوئمنگ پولز شہریوں سے بھر گئےبعض علاقوں میں سوئمنگ پول کے لئے ٹیوب ویل سے پانی کی فراہمی بھی کی گئی سوئمنگ پولز میں حفاظتی اقدامات کو نظر انداز کیا جارہا ہے گرمی کی شدت سے بچنے کیلئے نوجوانوں نے سوئمنگ پولز اور نہروں پر ڈھیرے ڈال لئے ہیں سوئمنگ پولز کے مالکان نے نہانے کے ریٹ میں 200سے 1000ہزار روپے تک اضافہ کیا ہے گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث بیشتر شہریوں نے دریائے کابل اور دریائے سوات کا رخ کیا شہری تربوز ، آم اور دیگر موسمی پھل اپنے ساتھ لے گئے جس کے سبب نہر کے کنارے باقاعدہ پکنک کا ماحول بن گیاافغان کالونی ، یوسف آباد ، بشیر آباد کی گندی نہروں میں بھی نوجوان دن بھر نہاتے رہے ۔

تازہ ترین