• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ٹی وی سیریل میں کام کرنے والی ایک اداکارہ نے خود کشی کر لی۔

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور کی رہنے والی اور ممبئی میں متعدد ٹی وی سیریلز میں کام کرنے والی اداکارہ پریکشا مہتا نے خود کشی کر لی۔

25 سالہ اداکارہ ذہنی دباؤ میں تھی اور کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کام نہ ملنے پر پریشانی کا شکار تھی۔

اندور پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، پولیس موت کی درست وجہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ آیا اداکارہ نے کیریئر کی وجہ سے خود کشی کی یا کسی اور وجہ سے۔

تازہ ترین