• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کو قید کرنا عوام کی آواز کو قید کرنا ہے: ساجد ڈہر

جمعیت علمائے اسلام کے جنرل سیکریٹری ساجد ڈہر کا کہنا ہے کہ میرِ صحافت میر شکیل الرحمٰن کو قید کرنا عوام کی آواز کو قید کرنا ہے۔

گھوٹکی میں صحافیوں نے نیشنل پریس کلب اوباڑو پر جنگ اور جیو نیوز کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا۔

احتجاجی مظاہرہ جمعیت علمائے اسلام کے جنرل سیکریٹری ساجد ڈہر اور نیشنل پریس کلب اوباڑو کے صدر ملک اسلم کی سربراہی میں کیا گیا۔

مظاہرے میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنماؤں و کارکنوں اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نیشنل پریس کلب اوباڑو کے اراکین اور مظاہرین نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ میر شکیل الرحمٰن کو فوری رہا کیا جائے۔

جمعیت علمائے اسلام کے جنرل سیکریٹری ساجد ڈہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرِ صحافت کو قید کرنا عوام کی آواز کو قید کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری، مختلف شہروں میں مظاہرے

نیشنل پریس کلب اوباڑو کے صدر ملک اسلم نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایڈیٹر انچیف جنگ جیو میر شکیل الرحمٰن کو فوری رہا کیا جائے۔

مقررین کا یہ بھی کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا۔

تازہ ترین