• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل کی گرفتاری کے خلاف کراچی میں احتجاج جاری

میر شکیل کی گرفتاری کے خلاف کراچی میں احتجاج جاری


جنگ جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف کراچی میں احتجاج کاسلسلہ آج بھی جاری رہا۔

آزادی گلی میں احتجاجی کیمپ میں سیاسی سماجی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں، وکلاء، اساتذہ اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

مظاہرین نے میر شکیل الرحمٰن کی غیرقانونی گرفتاری کیخلاف زبردست احتجاج کیا۔

ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی سپریم کورٹ بار ساتھی اسحاق نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کو سچ دکھانے پر گرفتار کیا گیا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔

سیکرٹری جنرل ایسوسی ایشن آف کیمرہ جرنلسٹس فرحان الیاس نے کہا کہ حکومت آزادی صحافت کے صرف دعوے کرتی ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

مظاہرے سے معروف قانون دان محسن اعوان، جنرل سیکرٹری ایپنک شکیل یامین کانگا، جنرل سیکرٹری دی نیوز یونین دارا ظفر، جنرل سیکرٹری جاوید پریس، رانا محمد یوسف اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین