• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں بھی میر شکیل کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ

لاہور میں بھی میر شکیل کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ


لاہور میں بھی جنگ گروپ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

شرکاء نے میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف لاہورمیں ڈیوس روڈ پر احتجاج کا سلسلہ 76 دن سے جاری ہے۔

سینئر صحافیوں، سول سوسائٹی کے رہنماؤں اور جنگ اور جیو کے کارکنوں نے آج بھی میر شکیل کی رہائی کے لئے مظاہرہ کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ میر صحافت کی گرفتاری میڈیا کی آزادی سلب کرنے کے مترادف ہے، آزادی صحافت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

مظاہرین نے کہا کہ حکومت میر شکیل الرحمٰن کو فوری رہا کرے۔

انکا کہنا تھا کہ حق و سچ کی آواز دبانے کی کوششیں نہ ماضی میں کامیاب ہوئی ہیں نہ آئندہ ہوں گی۔

مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت آزادی اظہار پر قدغن نہ لگائے۔

تازہ ترین