• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انچارج ٹراماسینٹر بی ایم سی اسپتال کا کورونا کے باعث انتقال

انچارج ٹراما سینٹر بی ایم سی اسپتال ڈاکٹر زبیر احمد کوروناوائرس کے باعث انتقال کرگئے، اسپتال کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر زبیر احمد کا کورونا وائرس کاٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

ترجمان ڈاکٹر وسیم بیگ نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر زبیر احمد طعبیت کی خرابی کے باعث فاطمہ جناح اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

دریں اثنا ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ڈاکٹر زبیر احمد دوسرے ڈاکٹر ہیں جو کورونا کاشکار ہوئے، اس سے قبل سینئر ڈاکٹر نعیم آغا کوروناوائرس کے باعث انتقال کرچکےہیں۔

ترجمان وائی ڈی اے ڈاکٹر رحیم بابر کے مطابق بلوچستان میں 150سے زائد ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کے 250 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین