• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن میں نرمی کیلئے مثبت نتائج حاصل کرلئے، بورس جانسن

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ کورونا سے متاثر مزید 377 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور مجموعی ہلاک شدگان کی تعداد 37 ہزار 837 ہوگئی ہے۔

بورس جانسن نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کیلئے مقرر کردہ 5 ٹیسٹ کے مثبت نتائج حاصل کرلئے ہیں۔ پیر سے پرائمری کی ابتدائی کلاسوں کے طلبہ اسکول جاسکیں گے۔ آوٹ ڈور ریٹیل اور کار شو رومز بھی پیر سے کھل جائیں گے۔

پیر سے 6 افراد گھر سے باہر سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے ملاقات کرسکیں گے۔

برطانوی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو طویل انتظار کے بعد دوستوں اور اپنے پیاروں سے ملاقات کا موقع ملے گا، لوگوں کو چوکنا رہنا ہوگا اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

اس حوالے سے مانیٹرنگ جاری رہے گی، کسی مقام پر وائرس بڑھنے کی صورت میں اقدامات کرینگے، اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کام نہ کرسکنے والے افراد کا خیال رکھا جائے۔

تازہ ترین