• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپل نے ویب اسٹریمنگ کے بعد فلمسازی کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)آئی فون اور کمپیوٹرز بنانے والی امریکا کی شہرت یافتہ کمپنی ایپل نے گزشتہ برس نومبر میں نیٹ فلیکس اور ڈزنی جیسی کمپنیوں کے ٹکر میں ایپل پلس ٹی وی نامی ویب اسٹریمنگ ویب سائٹ متعارف کرائی تھی۔ایپل ٹی وی نے انتہائی کم وقت میں شائقین کی توجہ حاصل کرلی تھی اور اس پر بڑے بجٹ کے ڈرامے اور فلمیں بھی نشر کی جانے لگی ہیں، تاہم ایپل نے اپنی حریف کمپنیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے فلموں کی تیاری میں بھی قدم رکھ دیا اور اب کمپنی نے دوسری فلم بنانے کے حقوق بھی حاصل کرلیے۔ موبائل و کمپیوٹرز کے بعد اب ایپل انشورنس نے فلمیں بنانے کا بھی آغاز کردیا اور کمپنی نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران دوسری فلم کے حقوق بھی حاصل کرلیے۔ذرائع کے مطابق ایپل انشورس نے فلم ساز مارٹن اسکارسز کی آنے والی فلم (کلرز آف دی فلاور مون) کے حقوق حاصل کرلیے۔ایپل انشورنس کی جانب سے اسٹریمنگ ویب سائٹ متعارف کرائے جانے کے بعد یہ دوسری فلم ہے۔

تازہ ترین