• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیف نے پیسہ، کامیابی، شہرت کے پیچھے بھاگنے کی عادت بدل دی، کرینہ کپور

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے شوہر نواب سیف علی خان نے اُن کی ہمیشہ پیسہ، کامیابی اور شہرت کے پیچھے بھاگنے کی عادت بدل دی ہے۔کرینہ کپور نے اپنے شوبز انڈسٹری میں 20 سال مکمل ہونے کے موقع پر غیر ملکی میڈیا ’بی بی سی ایشین نیٹ ورک‘ کو انٹرویو دیا ۔انٹرویو کے دوران کرینہ کپور سے سوال کیا گیا کہ کوئی ایک عادت جو انہوں نے سیف علی خان سے سیکھی ہو جس سے انہوں نے خود میں تبدیلی محسوس کی ہو، جواب میں کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ ’ خود کے ساتھ خوش رہنا اور ہمیشہ پیسہ، کامیابی اور شہرت کے پیچھے نہ بھاگنا اُنہوں نے سیف سے سیکھا، سیف نے مجھے سکھایا کہ زندگی میں پیسہ، دولت، شہرت سے بڑھ کر بھی بہت ساری اہم چیزیں ہیں، پیسہ اور شہرت ہی سب کچھ نہیں ہے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’سیف نے مجھے سکھایا کہ خاندان، پیار محبت، پر سکون زندگی، ذہنی سکون، کتابیں پڑھنا اور اپنی فیملی کے ساتھ بیٹھ کر کام اور پیشہ ورانہ زندگی سے ہٹ کر باتیں کرنا بھی اہم ہے۔کرینہ کپور نے کہا کہ میں امید کرتی ہوں کہ یہ عادتیں نئے آنے والے اداکاروں کو بھی متاثر کریں گی، اچھی عادتوں کا انتخاب بہت اہم ہے، ایک دوسرے کے بجائے خود سے مقابلہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ’انہوں نے ہولی وڈ میں اپنا کیریئر بنانے کا نہیں سوچا ہے، جیسے کہ پریانکا چوپڑا نے بنایا، کیوں کہ وہ اپنے خاندان سے دور نہیں رہنا چاہتیں۔

تازہ ترین