• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ممبر میٹرک بورڈ غلام عباس بلوچ نے کہا ہے کہ سندھ کے اسکولز جلد کھولنے کی اجازت دی جائے بچوں کا تعلیمی نقصان ہورہا ہے جبکہ پسما کے چئیرمینشرف الزماں نے کہا کہ’’اب ہمیں اس وائرس کے ساتھ ایک لمبے عرصے تک رہنا ہے۔ نئے طریقہ کار کے ساتھ نیا طرزِ زندگی اختیار کرنا ہے اب تک ویکسین نہیں آتی یا اس بیماری کا مکمل حل نہیں نکلتا، عرصہ کا تعین نہیں کرسکتے۔ تین ماہ ایک سال یا تین سال بھی لگ سکتے ہیں‘‘ سید ناصر حسین شاہ کی پریس کانفرنس پر اظہار خیال کرتے ہوئے شرف الزماں نے کہا کہ بحیثیت ایک استاد میں آپ سے سوال کرتا ہوں کہ طلباء، تعلیم اور تعلیمی اداروں کے لیے اب تک ایس او پیز کیوں نہیں بنائے گئے۔؟نئے طریقہ کار اور نئے طرززندگی میں کیا تعلیم کی کوئی گنجائش ہے؟ ۔

تازہ ترین