• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکلیں، منشیات واسلحہ برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نارتھ ناظم آباد ڈویژن نے کاروائی کرتے ہوئے جمشید کھوکھر اور وقار کھوکھرکو گرفتارکر کے انکے قبضہ سے تین موٹر سا ئیکلیں بر آمدکر لئے، کھوکھر گروپ کے سر غنہ عبدالغفور عرف چوھدری ولد شیر محمدکے چا روں بھا ئی،بیٹے، بھتیجے، بھانجے،داماد اور دیگر لوگ اس گروپ کے ممبر ہیں۔سہراب گوٹھ پولیس نے ریتی بجری کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے 5ملزمان شکیل احمد،اجمل،سعید، لال محمد اور علیم اللہ کو گرفتار کر لیا،پی آئی بی کالونی پولیس نے اسٹریٹ کرمنل صادق کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے پستول اور موبائل فون برآمد کر لیئے،پولیس کے مطابق ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پی آئی بی بازار میں شہریوں سے پرس اور موبائل فون چھین کر فرار ہو رہا تھا۔گارڈن پولیس نے دو ملزمان فیصل عرف بھورا اور قادر کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے اسلحہ اور گارڈن تھانے کی حدود سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی،نیپئر پولیس نے دو ملزمان شعیب اور سفیر کو گرفتار کر کے شراب کی 12بوتلیں اور موٹر سائیکل برآمد کر لی،جمشید کواٹرز پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث مطلوب ملزم عاصم انور کو گرفتار کر کے تیس بور پستول اور موٹر سائیکل برآمد کر لی۔

تازہ ترین