• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ کمیلی نے ہر میدان میں عملی جدوجہد کی ،علامہ رضی جعفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جعفر یہ الائنس پاکستا ن کا تعزیتی اجلاس بارگاہ حسینی پی ای سی ایچ میں منعقد ہوا جس میں علامہ رضی جعفر نقوی،علامہ حسین مسعودی،علامہ باقر حسین زیدی،علامہ فرقان حیدر عابدی،علامہ نثار قلندری،علامہ رجب علی بنگش،شبر رضا ،مہدی عباس ،قاسم نقوی،نیئر علی اور جعفر یہ الائنس میں شامل تمام شیعہ تنظیموں نے شر کت کی۔ اس موقع پرجعفر یہ الائنس کے صدر علامہ رضی جعفر نقوی کا کہنا تھا کہ ملت جعفر یہ کے ہر دلعزیزقائد بانی سر براہ و صدر علامہ عباس کمیلی کو آج ہم سے جدا ہوئے ایک سال کا عرصہ ہو گیا علامہ عباس کمیلی جیسی شخصیت صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں آپ اتحاد بین المسلمین ہی نہیں اتحاد بین المزاہب کے بھی علمبردارتھے علامہ عباس کمیلی نے پاکستان کے مختلف طبقات کو ایک اکائی کی صورت میں جمع کر رکھا تھا آپ نے ہر میدان میں عملی جدوجہد کی اور آخری دم تک میدان عمل میں جمے رہے۔ آپ نے منبر سے اپنے فکری افکار سے ملت اسلامیہ کی خدمت کی پاکستان ،یورپ اور مشرق وسطی میں بھرپور علمی خدمات سر انجام دیں آپ سینیٹر ہوئے تو قومی سیاست کو ایک نیا دھاراملا ، اتحاد وحدت اور بھائی چارگی کے لئے تمام مسالک کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کردیا آپ کی ان خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا اگر آج ملک بھر میں کرونا وائرس کی وبا نہیں ہوتی تو ہم علامہ عباس کمیلی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے نشتر پارک میں تاریخی اجتماع منعقد کرتے ۔
تازہ ترین