• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی کی حکمت عملی درست سمت میں دکھائی دیتی ہے، ثقلین

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق ٹیسٹ آف اسپنر ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا ایک اعزاز اور وہ اس پیشکش پر بہت خوش ہیں۔ اس پیشکش کے ذریعے انہیں نوجوان کرکٹرز کے ساتھ کام کرنے اور ان کے کیرئیر کو مزید نکھار نے کا موقع مل رہا ہے۔ ماضی میں کئی کرکٹرز کیساتھ مل کر ان کے کھیل میں بہتری لانے کے لیے کام کرچکے ہیں۔اپنی تقرری پر اظہار خیال کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ہائی پرفارمنس سنٹر میں اپنے علم کو دوسروں تک پہنچانے اور پی سی بی کے بینچ مارک کو اوپر لے جانے میں مدد کرنے کے لیے پرامید ہیں۔ پیشکش قبول کرنے سے قبل بہت سے پہلوؤں پر غور کیا تھا۔ پی سی بی کی حکمت عملی درست سمت میں کام کرتی دکھائی دیتی ہے اور لاہور کے ہائی پرفارمنس کی ٹیم کو جوائن کرنے اور پاکستان کرکٹ کو اس کے سنہری دور میں واپس لے جانے کے لیے یہ ایک بہترین وقت ہے۔

تازہ ترین