• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویانا کے اسپتالوں کے اطراف میں سگریٹ پینے پر پابندی عائد

ویانا (اکرم باجوہ) ویانا کے اسپتالوں کے اطراف میں بھی سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کردی گئی۔ ویانا نارتھ اسپتال پہلے ہی سگریٹ سے پاک ہے، اور یکم جولائی سے ویانا کا سب سے بڑا AKH ہسپتال بھی اس معاملے کی پیروی کرے گا، یکم جولائی سے پورے ہسپتال کے چاروں سائٹ پر اندر اور باہر سگریٹ پینے پر پابندی ہوگی۔ ہر سال سگریٹ نوشی کے نتیجے میں آسٹریا میں 12ہزار سے 14 ہزار کے درمیان اموات واقع ہوتی ہیں۔ میڈیونی ویانا کے نائب ریکٹر اوسوالڈ ویگنر نے ایک پریس ریلیز میں کہاکہ آسٹریا کے سرکردہ صحت کے اداروں کی حیثیت سے، ہمارے ملازمین، مریضوں، طلباء اور معاشرے کے لئے ہماری ایک خاص ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ ’’تمام اندرونی اور بیرونی علاقوں میں تمباکو نوشی کی پابندی میں توسیع کے ساتھ ، ہم صحت کی حفاظت کے لئے ایک مضبوط سگنل بھیجنا چاہتے ہیں۔‘‘ اس کا مطلب یہ ہے کہ اب اسپتال کے مرکزی دروازے کے سامنے سگریٹ نوشی کی اجازت نہیں ہے۔
تازہ ترین