• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Firing At Car In Karachi 2 Killed
افضل ندیم ڈوگر...کراچی میں شفیق موڑ کے قریب کار پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد بفرزون سے نماز جمعہ پڑھ کر آرہےتھے۔

تعاقب میں آنے والے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے شفیق موڑ کے قریب ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔

نشانہ بننے والے افراد کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسسٹنٹ پولیس سرجن ڈکٹر روحینہ حسن کے مطابق دو افراد ہاشم رضوی اور علی شاہد عباسی شہید اسپتال لائے جانے تک جاں بحق ہوچکے تھے۔

ڈاکٹرز کے مطابق شمیم رضوی کی حالت تشویشناک ہے۔
تازہ ترین