• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی بحران، پاکستانی ایکسپورٹ بھی شدید متاثر

کراچی (این این آئی)کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی بحران نے پاکستانی ایکسپورٹ کو بھی شدید متاثر کیا ہے اور پاکستان سے پھلوں،سبزیوں ، ٹیکسٹائل ،لیدر اور دیگر مصنوعات کی ایکسپورٹ میں کمی آگئی ہے۔پاکستان میں اس وقت پھلوں کے بادشاہ آم کی ایکسپورٹ تیار ہے لیکن کورونا آم کی ایکسپورٹ کو بھی متاثر کررہا ہے البتہ پاکستانی مارکیٹ میں مختلف اقسام کے آم فروخت کیلئے پیش کردیئے گئے ہیں۔ رواں سیزن میں ماہ رمضان کے اختتام پر سندھڑی،لنگڑا اور دیسی آم کارپٹ سے پکا کرفروخت کئے گئے تھے لیکن بے ذائقہ ہونے کی وجہ سے خریداروں کی جانب سے آم کی خاطر خواہ پذیرائی نہیں کی گئی اورعید کے بعدمقامی مارکیٹ میں نسبتاً بہتر معیار کادسیری،سندھڑی اور لنگڑا آم فروخت کیا جارہا ہے لیکن عالمگیر وبا کورونا سے پھلوں کا بادشاہ آم بھی متاثر ہوا ہے ، لاک ڈائون ہونے اور کاروبار میں کمی کی وجہ سے آم کی فروخت میں کمی آگئی ہے۔

تازہ ترین