• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آبادہائیکورٹ، مجلس احرار السلام کی قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن میں شامل نہ کرنے کیخلاف کیس میں فریق بننے کیلئے درخواست

اسلام آباد (خبر نگار) مجلس احرار السلام پاکستان نے قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن میں شامل نہ کرنے کے خلاف شہداءفائونڈیشن کے کیس میں فریق بننے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہداءفاونڈیشن کی درخواست میں اہم سوال اٹھایا گیا ہے ، مجلس احرار السلام بھی اس کیس میں فریق بن کر عدالت کی معاونت کرنا چاہتی ہے۔ سیکرٹری جنرل مجلس احرار السلام عبداللطیف چیمہ کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مجلس احرار السلام کو کیس میں فریقین بننے کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے شہدا فاونڈیشن کی درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق 4 جون کو درخواست گزار سے مزید دلائل طلب کر رکھے ہیں۔

تازہ ترین