• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جولائی میں ٹڈی دل کا بڑاحملہ ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد (ایجنسیاں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) والے چھکے مارنے کے چکر میں سنگل بھی نہیں لیتے‘خدشہ ہے کہ جولائی میں ٹڈی دل کا ایک اور بڑا حملہ ہو گاجس سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں .

اسپرے کی دستیابی اور ترسیل کے انتظامات بھی مکمل کر رکھے ہیں، 9 میں سے 6 جہاز مکمل تیار ہیں باقی ماندہ تین جہاز بھی جلد تیار ہو جائیں گے.

 کورونا وائرس کے بارے میں وزیراعلیٰ سندھ اور بھارتی وزیراعظم مودی کی حکمت عملی ایک جیسی تھی.

شوگرانکوائری رپورٹ کومنطقی انجام تک پہنچائیں گے۔جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فرازکا کہناتھاکہ حکومت نے بہترین حکمت عملی سے کوویڈ 19 کو منظم انداز میں کنٹرول کیا،ہماری سمت درست ہے.

ٹڈی دل کو بھی کنٹرول کریں گے جس کے لئے قومی سیل قائم کر رہے ہیں۔

تازہ ترین