• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکے، چوریاں، شہری 30 موٹرسائیکلوں، 2 گاڑیوں سے بھی محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری دوگاڑیوں، 30موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،مویشیوں ،موبائل فونزاورنقدی سے محروم ہوگئے ۔اسلام آبادمیں ایک گھرسے نقدی اورطلائی زیورات چوری کرلیے گئے ۔تھانہ گنج منڈی نے موبائل چوری، تھانہ رتہ امرال نےاسلحہ کی نوک پر 2 موبائل اور 12ہزار 300 روپے چھیننے، تھانہ پیرودھائی نے تین مویشی چوری، موبائل چھیننے، موبائل فون چور ی، تھانہ وارث خان نے 15تولے زیورات سمیت پرس چوری، تھانہ نیوٹاؤن نے موبائل سمیت بیگ چوری، ٹاور سے4بیٹریاں چوری، تھانہ ویسٹریج نے گھر سے طلائی زیورات اورکیمرہ کل مالیتی3لاکھ روپے چوری ، تھانہ نصیر آبادنے موبائل ،21ہزارروپے اوردیگرکارڈز چھیننے، گھر کے تالے توڑ کر طلائی زیورات، موبائل اور 9لاکھ 16ہزارروپے چوری،تھانہ سول لائن نے موبائل چوری، پرس سے موبائل اور10ہزارروپے چوری ،تھانہ ٹیکسلا نےاسلحہ کی نوک پر35ہزارروپے اور2موبائل چھیننے، تھانہ واہ کینٹ نے دکان کے تالے توڑ کر انجن آئل،ودیگرسامان چوری، تھانہ گوجرخان نےگھرکے تالے توڑکر ایک لاکھ 86 ہزار روپے ، سونا 8 تولہ ، چاندنی 2 تولے اور موبائل چوری ، تھانہ صدربیرونی نے گھر گھس کر 5 لاکھ روپے ، لیپ ٹاپ، ایل سی ڈی ، 10 تولے سونا اور پسٹل چوری ، شاپ سے دو ایل سی ڈی ، 20 موبائل چوری، تھانہ کہوٹہ نے 12جوڑے کپڑے مالیتی48ہزار روپے ،ہینڈی کیم مالیتی 60 ہزار روپے اور استری چوری جبکہ تھانہ لوہی بھیرنے گھرکے تالے توڑکرنقدی اورطلائی زیورات چوری کے مقدمات درج کر لیے۔
تازہ ترین