• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی اور قتل کے تین ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی کاشف قیوم نے مال روڈ راولپنڈی میں اسلحہ کی نوک پر ایک لاکھ چالیس ہزار ڈالر لوٹ کر پکڑے گئے ساتھی کو قتل کر دینے کے الزام میں گرفتار تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی، تنویر حسین، جمیل، عمیر خان اور سخاوت علی پر الزام ہے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان نے گزشتہ سال گیارہ نومبر کو مال پلازہ صدر راولپنڈی میں رقم تبدیل کروانے کیلئے پشاور سے آنے والے نعمت خان اور اس کے ماموں محمد اللہ سے ڈالروں سے بھرا بیگ چھینا اور فرار ہونے لگے کہ اسی اثنا میں ماموں بھانجے نے ان کے ایک ساتھی سخاوت علی کو دبوچ لیا جس پر ملزمان نے فائرنگ کر کے اپنے ہی ساتھی کی جان لی اور فرار ہوگئے۔گزشتہ روز ملزمان کی درخواست ضمانت پرمدعی مقدمہ کے وکیل عمر اعوان کا موقف تھا کہ ملزمان سے 25ہزار ڈالر برآمد ہوچکے ہیں انتہائی سنگین جرم کے مرتکب ملزم کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے۔
تازہ ترین