• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا سیوریج لائنوں کی صفائی 15جون تک مکمل کر لے گا،ایم ڈی

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) واسا راولپنڈی نے مون سون2020 کا پلان فائنل کر لیا جس میں سیوریج لائنوں کی صفائی ، نالہ لئی کی سالانہ بھل صفائی کے ساتھ ساتھ واسا کی مشینر ی کی انسپکشن اور مون سون میں ممکنہ سیلاب سے نپٹنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دینا شامل ہے۔اس سلسلے میں واسا ایریا میں تمام سیوریج لائنوں کی صفائی کا کام 15 جون تک مکمل کر لیا جائے گا ،اس کے ساتھ ساتھ واسا مشینری جس میں ڈی واٹرنگ سیٹ، سکر و جیٹنگ مشین، واٹر بوزر، اور سیور کلیننگ راڈنگ مشینیں شامل ہیں تمام چالو حالت میں ہیں۔ یہ باتیں منیجنگ ڈائریکٹر واسا راجہ شوکت محمود نے پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی طرف سے جاری کی جانے والی بارش کی وارننگ پر واسا کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہی، پی ڈی ایم اے نے 2 جون تک راولپنڈی میں گرد آلود ہوائوں کے ساتھ بارش کی پیشن گوئی کی ہے ۔
تازہ ترین