• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چار سال گزر گئے، چاغی ماڈل ایف نائن پارک منتقل نہ ہو سکا

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) سی ڈی اے اور ایم سی آئی چار سال گزرنے کے باوجود چاغی ماڈل کو ایف نائن پارک منتقل نہیں کر سکے۔ مئی 1998 کو بلوچستان کے ضلع چاغی میں جوہری تجربات کے بعد ، "چاغی پہاڑیوں" کا ایک ماڈل فیض آباد فلائی اوور کے قریب اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے کے ساتھ بنایا گیا تھا۔مذکورہ ماڈل کو اگست 2016 میں اسلام آباد ہائی وے کی توسیع کے دورارن وہاں سے عارضی طورپر ہٹایا گیا تھا مگراس کو محفوظ کرنے کی بجائے اس کو وہیں پھنیک دیا گیا۔ ذرائع نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ اب مذکورہ ماڈل کے حصے متعلقہ شعبوں کی لاپرواہی کی وجہ سے دوبارہ استعمال کے قابل بھی نہیں رہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سی ڈی اے اور ایم سی آئی دونوں ہی ایک دوسرے پر ماڈل کو منتقل کرنے کی ذمہ داری ڈال رہے ہیں اور ان کے اندرونی اختلافات نے اس ماڈل کوناقابل استعمال بنا دیا ہے۔سی ڈی اے کا موقف ہے کہ شعبہ انوائرمنٹ اب ایم سی آئی کے پاس ہے اور اسے ایف نائن پارک میں نصب کرنا ایم سی آئی کی ذمہ داری تھی۔
تازہ ترین