• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینٹ اور شہر کی آبادیوں میں آوارہ خارش زدہ کتوں کے غول

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) کینٹ اور شہر کی آبادیوں میں آوارہ خارش زدہ کتوں نے شہریوں کا جینا مشکل بنا دیا۔ ان کتوں سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔ گلی محلوں بازاروں میں غول کی صورت میں پھرتے آوارہ کتوں کو دیکھ کر کینٹ بورڈ حکام نے بھی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ مورگاہ موڑ، مورگاہ بازار، کوٹھہ کلاں بازار، جہلم روڈ، لالکڑتی، اڈیالہ روڈ، مصریال روڈ، گلستان کالونی، کار چوک، ڈھوک للیال، پیپلز کالونی، ڈھیری حسن آباد، نیو مورگاہ روڈ، بڑیں روڈ، رینج روڈ، ہائیکورٹ روڈ، ڈھوک چوہدریاں، اصغر مال سمیت دیگر آبادیوں میں گروپ کی صورت گھومتے کتے شہریوں خصوصاً عورتوں بچوں میں دہشت پھیلا رہے ہیں۔
تازہ ترین