• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد پولیس کے شہید ہونے والے اے ایس آئی اورہیڈکانسٹیبل کو سپردخاک کردیاگیا۔ اے ایس آئی محسن ظفر کو جمعرات کی شام ایچ الیون قبرستان جبکہ ہیڈ کانسٹیبل محمد سجاد کو بدھ کو ان کے آبائی گاؤں ہری پور میں سپردخاک کیاگیا۔اس سے قبل نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے اے ایس آئی محمد محسن ظفر کی نمازجنازہ سیکٹرجی سیون تھری کی الحبیب مسجد کی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی۔نمازجنازہ میں اسلام آباد پولیس کے تمام زونز کے افسران نے بھی شرکت کی۔
تازہ ترین