• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم تکبیر پر مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام تقاریب، کیک کاٹے گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے زیراہتمام یوم تکبیر پر تقاریب منعقد کی گئیں،22پونڈ کاکیک کاٹا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل جنرل سیکریٹری وسابق ایم این اے شیخ طارق رشید، سابق ڈپٹی میئر حاجی منور احسان قریشی، سابق ایم پی اے سلطانہ شاہین نے کہا کہ قائد میاں نواز شریف نے 28مئی یوم تکبیر کے موقع پر ایٹمی دھماکے کرکے وطن عزیز کو ناقابل تسخیر بنادیا۔مسلم لیگ ورکرز الائنس کے زیر اہتمام یوم تکبیر کے حوالے سے تقریب ہوئی ،جس سے خطاب کرتےہوئے صدر شیخ مقیم احمد نے کہا کہ میاں نواز شریف نے دھماکے کرکے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی سٹی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین کی رہائش گاہ پر بھی یوم تکبیر کے سلسلے میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں فہمیدہ چوہان، سکینہ بشیر، شازیہ ہاشمی ودیگر نے شرکت کی۔ شیخ ندیم اکبر، عامر منظور انصاری،آفتاب اعوان، رانا اقبال سراج، رسالت شیروانی،اسلم ڈوگر، ملک عبد الرحیم، رانا شبیر الٰہی، رانا زیشان، ملک اکرم سگو، فہمیدہ چوہان، سکینہ بشیر، شازیہ ہاشمی، شیخ عمران بہاری نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین