• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ملتان( سٹاف رپورٹر)دوخواتین کو مبینہ طورپر اغوا کر لیا گیا،مختلف واقعات میں28افراد کے خلاف مقدمات درج۔کینٹ پولیس کو شہزاد احمد نے بتایا کہ میری ہمشیرہ کو ملزم حمزہ ، اویس اغوا کرکے لے گئے۔بدھلہ سنت پولیس کو محمد زاہد نے بتایا کہ میری بیوی (ر) کو ملزم ریاض ، نصیر ، مرتضی ، طارق ،محسن ، زوہیب اغوا کرکے لےگئے جبکہ اسی تھانہ کی حدود سے اے ایس آئی شوکت حسین نے چک نمبر سات ٹی میں ایک شہری کو بازیاب کیا جس کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی۔ ملزم اقبال ، جہانگیر مونی ، شبا ، بلال وغیرہ بدھلہ قصبہ سے اغوا کرکے لائے ملزمان فرار ہوگئے۔
تازہ ترین