• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملازمین کی تنخواہوں سے50فیصد کٹوتی کافیصلہ مسترد

پشاور(نیوزڈیسک)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی صوبائی کابینہ کا اجلاس صوبائی صدر ڈاکٹر حسین ہارون کی صدارت میں ہوا ۔ اجلاس میں کابینہ کے تمام عہدیداروں نے شرکت کی ۔اجلاس میں پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے مالکان کی طرف سے پروفیسرز ، ڈاکٹرز اور دوسرے عملے ، ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد کٹوتی کے فیصلے پر سخت تنقید کی اور کے پی ، ایم پی اےنے اس فیصلے کو مشترکہ طور پر مسترد کر دیا ۔ پرائیویٹ میڈیکل کالجز تعلیمی ادارے ہیں اور میڈیکل کالج کے مالکان ان اداروں میں پرائیویٹ کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں یہ کاروباری ادارے نہیں ہیں ، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈیٹنل کونسل کوچاہیے کہ وہ ان پرائیویٹ میڈیکل (تعلیمی اداروں کے خلاف فوری کارروائی کریں اور پرائیویٹ میڈیکل کالجز کو ہدایات جاری کریں کہ وہ تمام ملازمین بشمول پروفیسرز، ڈاکٹرز نرسز کی تنخواہیں پوری طرح ادا کریں کیونکہ پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے یہ اقدام غیر آئینی اور غیر قانونی ہے ۔ پی ایم ڈی ایل ان تعلیمی اداروں میں قانون کی حکمرانی قائم کر کے اور پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے مالکان کو فوری ہدایت جاری کرے کہ تمام پروفیسرز اور ملازمین کی فوری تنخواہیں ادا کرےاور تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ واپس لے ۔
تازہ ترین