• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور(نیوز ڈیسک)بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے جاری مہم کے دوران مردان سرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف مردان 1 ڈویژن کی ٹاسک فورسز نے بقایا جات کی مد میں گھریلوصارفین سے 1.41 ملین روپے ،کمرشل صارفین سے 0.16 ملین روپے، انڈسٹریل صارفین سے 0.5ملین روپے ،منقطع شدہ صارفین سے 0.10ملین روپے اورمجموعی طورپر 1.67 ملین روپے کی ریکوری کی،کاروائی کے دوران 7 کنڈے ہٹائے گئے،7 میٹربقایا جات کی عدم ادائیگی پر اتارلئے گئے،4 ٹیمپرڈ میٹروں کو تبدیل کردیا گیا ہے،21میٹروں کے ری کنکشن آرڈر جاری کئے گئے،100 اور50 کے وی کے ٹرانسفارمروں کی مرمت اورچیکنگ کی گئی،19 افراد کے خلاف ایف آئی آرز اندراج کے لئے بھیج دئیے گئے ہیں۔
تازہ ترین