• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کو سیاہ فام کی ہلاکت پر سخت ایکشن لینا چاہیے، میشال بیچلیٹ

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی ہائی کمشنر میشال بیچلیٹ نے کہا ہے کہ امریکا کو سیاہ فام شخص کو تشدد سے ہلاک کرنے میں ملوث پولیس اہل کاروں کے خلاف سخت ایکشن اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔

ایک بیان میں میشال بیچلیٹ  نے پولیس حراست میں سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی ہلاکت کی شدید مذمت کی اور کہا کہ امریکا کو نہتے افریقی امریکینز کی تشدد سے ہلاکت پر سخت ایکشن لینا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکومت کو ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے بھرپور اقدامات کرنے چاہئیں، امریکی پولیس کے ہاتھوں تشدد سے افریقی امریکنز کی ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ نہیں، ماضی میں ایسے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

میشال نے یہ بھی کہا کہ اُن واقعات میں اب جارج فلائیڈ کا بھی اضافہ ہو گیا۔ امریکا کو ان واقعات کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا۔

واضح رہے کہ سیاہ فام جارج فلائیڈ گزشتہ پیر کو پولیس کی حراست میں تشدد سے ہلاک ہو گیا تھا۔

تازہ ترین