• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 59 لاکھ 31 ہزار 867 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 62 ہزار 613 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 29 لاکھ 73 ہزار 272 مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 53 ہزار 951 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 25 لاکھ 95 ہزار 982 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 3 ہزار 344 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 لاکھ 68 ہزار 608 ہو چکی ہے۔

امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 66 ہزار 502 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 202 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 لاکھ 98 ہزار 762 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 38 ہزار 812 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 26 ہزار 764 زندگیاں نگل چکا ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 4 ہزار 374 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 87 ہزار 623 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 84 ہزار 986 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 119 ہو چکی ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 37 ہزار 837 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 69 ہزار 127 ہو گئی۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 33 ہزار 142 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 31 ہزار 732 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 28 ہزار 662 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 86 ہزار 238 ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 570 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 82 ہزار 452 ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیئے: سعودی عرب میں ڈھائی ہزار پاکستانی کورونا سے متاثر

بھارت میں کورونا وائرس سے 4 ہزار 797 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 67 ہزار 442 ہو گئی۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 461 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 60 ہزار 979 ہو گئے۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 7 ہزار 677 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 46 ہزار 668 ہو گئے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 995 اور اس سے اموات 4 ہزار 634 ہوگئی ہیں۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 441 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 80 ہزار 185 تک جا پہنچی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 64 ہزار 28 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 334 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 40 ہزار 406 مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جن میں 496 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 22 ہزار 305 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین