• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ سندھ شوگر انکوائری کے لیے بلانے پر حاضر نہیں ہوئے، شہباز گل

وزیر اعلیٰ سندھ شوگر انکوائری کے لیے بلانے پر حاضر نہیں ہوئے، شہباز گل


‏وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل نے کہا ہے کہ 13 مئی کو شوگر انکوائری کمیشن نے وزیراعلیٰ سندھ کو انکوائری کیلئے بلایا، مگر وزیراعلیٰ سندھ حاضر نہیں ہوئے، اور نہ ہی کوئی جواب دیا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شہباز گل نے کہا کہ کمیشن نے وزیراعلیٰ سندھ سے 4 ارب سے زائد کی سبسڈی کے بارے میں سوال کرنے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ‏سندھ حکومت نے اومنی گروپ کو تقریباً 9 ارب روپے کی سبسڈی دی، اومنی گروپ کی 8 شوگرملز نے یہ سبسڈی 2015 سے 2018 کے دوران لی۔

شہباز گل کا یہ بھی کہنا تھا کہ سال 2015 میں 476.47 ملین روپے اور سال 2017 میں 424.56 ملین روپے کی سبسڈی دی، اس کا جواب دیں۔

تازہ ترین