• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوروناوائرس کا سب سے زیادہ نقصان کراچی کو ہوا، ارشد وہرہ

پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر ارشد وہرہ نے کہا ہے کہ طیارہ حادثے پر وفاق اور سندھ کو سیاست کی بجائے عملی اقدمات کرنے چاہئیں،  کورونا وائرس کا نقصان کراچی شہر کو ہوا کسی اور کو نہیں۔ 

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر ارشد وہرہ کا کہنا تھا کہ عید پر تاجروں کا کاروبار پانچ فیصد بھی نہیں ہوا، ملک بھر میں کاروبار شروع ہے، کراچی کے ساتھ زیادتی کیوں؟  انڈسٹری سمیت دیگر ادروں کو کھولنے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے،  گرین لائن چلانے کے وعدے کیا ہوا؟  کسی منتخب رکن قومی و صوبائی اسمبلی نے کراچی کے عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند کیوں نہیں کی۔

ارشد وہرہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کا نقصان سب سے زیادہ کراچی شہر کو ہوا۔ لاک ڈاؤن کے باعث پانچ فیصد بھی کام نہیں ہوا، عوام کے ساتھ کسی زیادتی کو برداشت نہیں کریں گے۔ ارشد وہرہ نے سوال کیا کہ اسمبلیوں میں کسی منتخب رکن نے عوام کے مسائل پر آواز بلند کی؟ 

انکا کہنا تھا کہ گرمی کا موسم ہے، کراچی کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، جو کراچی کا پانی کا حصہ ہے، وہ دیا جائے۔ کے فور منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے۔ 

سابق رکن صوبائی اسمبلی اور رہنما پی ایس پی سید حفیظ الدین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بھی پیپلز پارٹی کی متعصب حکومت کے نقش قدم پر چل نکلی ہے۔ ایم کیو ایم، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی جعلی مینڈیٹ پر ہیں۔

تازہ ترین