• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کے لیے درکار ایس او پیز تیار

سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کے لیے درکار ایس او پیز تیار


سندھ میں آن لائن بس اور ٹیکسی سمیت پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کے لیے درکار ایس او پیز تیار کرلیے گئے۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں ٹرانسپورٹ کھولنے سے متعلق فیصلہ کل ٹاسک فورس میں ڈاکٹرز کی ہدایات کی روشنی میں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سماجی دوری کے اصول پر عملدرآمد کے ساتھ اور سینیٹائزیشن کے ساتھ ٹرانسپورٹ کھولنا چاہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: صوبے میں مزید 31 کورونا مریض انتقال کر گئے

اویس شاہ نے کہا کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے بعد ڈاکٹروں کا مشورہ ہے کہ لاک ڈاؤن برقرار رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کی ہدایات کی روشنی میں اگر ٹرانسپورٹ کھولی تو فاصلہ اور احتیاط ضروری ہوگی۔

تازہ ترین