• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف کراچی میں احتجاج

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف کراچی میں احتجاج


پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میرشکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف کراچی میں بھی احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے حکومت سے میر شکیل الرحمٰن کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

کراچی میں جنگ جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی غیرقانونی گرفتاری کے خلاف آزادی گلی کے احتجاجی کیمپ میں صحافی تنظیموں، سول سوسائٹی کے نمائندوں و رہنماؤں نے شرکت کی اور میر شکیل الرحمٰن کی غیرقانونی گرفتاری کیخلاف زبردست احتجاج کیا۔

صدر کراچی پریس کلب امتیاز فاران نے کہا کہ قانون اور انصاف کا قتل اپنی جگہ مگر یہ میر شکیل الرحمٰن کی کامیاب حکمت عملی کا 77 واں روز ہے جس نے نیب اور نیازی گٹھ جوڑ کو بے نقاب کردیا ہے۔

جنگ ایمپلائز یونین کے جنرل سکریٹری شکیل یامین کانگا نے کہا کہ نیب یہ سب کچھ حکومتی ایما پر کررہا ہے۔

کراچی یونین آف جرنلسٹ کے جنرل سیکریڑی فہیم صدیقی نے کہا کہ میرشکیل الرحمٰن کی ایسے کیس میں گرفتاری کی گئی جس کا آج تک نیب ریفرنس نہیں بناسکا۔

مظاہرے میں جاوید پریس کے جنرل سیکریٹری رانا یوسف، صدر دی نیوز ایمپلائز سعید پاشا بھی شریک ہوئے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت اپنی ناکامی کا اعتراف کر تے ہوئے میر شکیل کو فوری طور پر باعزت بری کرے۔

تازہ ترین