• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ﷲ تعالیٰ چاہتا ہے ہم اس سے دعا کریں، حرا مانی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ ﷲ تعالیٰ چاہتا ہے کہ ہم اِس مشکل گھڑی میں اُس سے دُعا کریں۔حال ہی میں حرا مانی نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو موجودہ صورتحال کے حوالے سے معنی خیز پیغام دیتے ہوئے ایک پوسٹ شائع کی۔انسٹاگرام پر شیئر کردہ پوسٹ میں حرا مانی نے کہا کہ ’ﷲ تعالیٰ چاہتا ہے کہ ہم بہترحالات کے لیے اُس سے دُعا کریں، اپنی دُعاؤں میں خدا سے اچھائی کی طلب اور برائی سے دور رہنے کی کوشش کرو۔اداکارہ نے مستحق افراد کی مدد کرنے کے حوالے سے کہا کہ ’ﷲ تعالیٰ کے بندوں کی مدد کریں اور اپنا اخلاق اتنا اچھے کریں کہ آپ کا رب اور اُس کے بندے آپ کو پسند کریں۔مداحوں نے حرا مانی کے اِس پیغام کی تائید کرتے ہوئے کمنٹ سیکشن میں اپنی اپنی رائے دی۔اِس سے قبل حرا مانی نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر سلمان شیخ کے ہمراہ کورونا سے لڑنے کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔حرا مانی کا کہنا تھا کہ’براہِ مہربانی سیر و تفریح والے مقامات پر جانے سے گریز کریں کیونکہ اِس سے ناصرف آپ کو بلکہ آپ سے منسلک دیگر لوگوں کی جان کو بھی خطرہ ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین