• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ کے جوڑے پر’’اقراء اور یاسر کی پہلی عید ‘‘ لکھا گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)فیشن ڈیزائنر فائزہ ثقلین نے اداکارہ اقراءعزیز کے عید کے جوڑے کیلئے کچھ اسپیشل کیا کیونکہ یاسر حسین سے شادی کے بعد یہ اقراء کی پہلی عید تھی۔

ڈیزائنر نے سوشل میڈیا پرجوڑے کی تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا ’’ شادی کے بعد پہلی عید خاص تھی اسی لیے ہم نے یقینی بنایا کہ جوڑا بھی ایسا ہی ہو ۔فائزہ نے بتایا کہ اقراء کیلئے نارنجی رنگ کا کلاسک انگرکھا تیارکیا جو ایمبرائڈری اورگوٹے سے سجا ہے۔

جوڑے کے ساتھ دوپٹے کے چاروں کناروں پر کڑھائی سے ’’اقراء اور یاسر کی پہلی عید ‘‘ لکھا گیا ہے جو شای شدہ جوڑے کی محبت اور اس سفر کو یادگار بنارہا ہے۔

اقراء کی مایوں کا ڈریس بھی فائزہ ہی کا ڈیزائن کردہ تھا جو ان کی پسندیدہ فیشن ڈیزائنر بھی ہیں۔

تازہ ترین