• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ڈیزائنر تورانی کا محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)تورانی نامی بھارتی ڈیزائنر نے پاکستان کی سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی پینٹنگ بناتے ہوئے اُن کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔حال ہی میں بھارتی ڈیزائنر تورانی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دُنیا کی کچھ مشہور مُتاثر کن خواتین پر مبنی ’یوں ہوتا تو‘ کے نام سے ایک سیریز شروع کی جس میں بھارتی ڈیزائنر نے اُن تمام مشہور خواتین کی پینٹنگز بناتے ہوئے اُنہیں خراج تحسین و عقیدت پیش کیا۔محترمہ بے نظیر بھٹو کی پینٹنگ شیئر کرتے ہوئے بھارتی ذیزائنر نے اُن سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔تورانی نے کہا کہ ’محترمہ بے نظیر بھٹو ایک عظیم لیڈر ہونے کے ساتھ ہی ایک بہادر خاتون بھی تھیں جنہوں نے اپنی قابلیت سے سیاست میں قدم رکھا اور کامیاب بھی ہوئیں۔تورانی نے کہا کہ ’محترمہ بے نظیر بھٹو کی موت ناصرف پاکستان کے لیے بُری خبر تھی بلکہ دُنیا بھر میں اُن کے چاہنے والوں کو بھی یہ المناک خبر سُن کر دھچکا لگا تھا۔بھارتی ذیزائنر نے کہا کہ ’ہم بہت سے مختلف طریقوں سے محترمہ بےنظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرسکتے ہیں، میں نے اُن کی پیٹنگ بناکر اُنہیں خراج عقیدت پیش کیا۔اُنہوں نے کہا کہ ’محترمہ بے نظیر بھٹو کا ایک اپنا منفرد اسٹائل تھا، اُن کے سر پر ہمیشہ اسکارف ہوتا تھا، اُن کے گلابی گال ہمیشہ چمکتے رہتے تھے، وہ خوبصورتی میں اپنی مثال آپ تھیں۔تورانی نے محترمہ بے نظیر کی پیٹنگ کے ساتھ ہی اُن کی اصلی تصویر بھی پوسٹ کی۔

تازہ ترین