• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین میں پاکستانی کمیونٹی کے گمنام ہیروزسرگرم

میڈرڈ(جنگ نیوز)اسپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے کرونا وائرس کی وبا کے دوران لاک ڈاون میں کئی شعبہ ہائے زندگی میں اپنی زندگی کو داؤ پر لگا کر کارہائے نمایاں اور خدمت خلق سرانجام دئیے جس سے مقامی معاشرے میں محبت ،تعاون اور احساس کی وہ داستانیں رقم ہوئی ہیں کہ جس سے نہ صرف ہمارے ملک و قوم کا نام روشن ہوا ہے بلکہ پاکستانی کمیونٹی کے وقار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔مشکل ترین وقت میں پاکستانی کمیونٹی کی خدمات باہمی یگانگت اور آپس کے اتفاق و اتحاد کی بہترین عکاس ہیں۔پاکستانی کمیونٹی کے گمنام ہیروز جنہوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر مقامی معاشرے میں خدمات سرانجام دیں اور پردہ سکرین سے بھی پوشیدہ رہے ان میں قابل فخر پاکستانی ایسے بھی ہیں جنہوں نے لاک ڈاون کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ (بسیں ،میٹرو وغیرہ)کی نہ صرف صفائی کی بلکہ ان کو خاص کیمیکل کے ذریعےکرونا کو ختم کرنے کے بعد پھر سے گاڑیوں کو عام لوگوں کے سفر کےلئے تیار کیا۔خاص بات جب ان پاکستانی ورکروں کے ساتھ کام کرنے والے بےشمار مقامی اسپانش ورکرصفائی کا کام چھوڑ کر چلے گئے یا بیماری کے باعث چلے گئے لیکن اس موقع پر ہمارے یہ عظیم پاکستانی جو کم وبیش 25 کے قریب ہیں اس محاذ پر بھی پہلے دن سے آج تک ڈٹے ہوئے ہیں۔ ایسے ہیروز میں ملک یاسر،عطا اللہ خان،شفیق احمد، جمشید احمد اور دیگر پاکستا نی شامل ہیں۔انہوں نے اپنی خدمات پوری دلجمعی اور انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت سرانجام دیں۔
تازہ ترین