• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پابندیوں میں نرمی پر باغیچے والے پبس پہلے کھلیں گے، انوائرمنٹ سیکرٹری

لندن ( پی اے ) انوائرمنٹ سیکرٹری نے تصدیق کی ہے کہ جب کورونا وائرس کی پابندیوں میں نرمی لائی جائے گی تو ہاسپٹلٹی سیکٹر میں بیئر گارڈن والے پبس دوبارہ کھلنے والے پہلے وینیوز ہوں گے۔ جارج یوسٹائس نے کہا کہ کم از کم جولائی تک کوئی تبدیلی نہیں ہوگی تاہم انہوں نے توقع ظاہر کی کہ آئوٹ ڈور ایریاز والے پبس اور ریسٹورنٹس ہی دوبارہ سے کسٹمرز کا استقبال کر سکیں گے۔ وزیر اعظم کی طرف سے 20 مارچ کو لاک ڈائون پابندیوں کے آخری احکامات کے اعلان کے بعد دو ماہ سے زیادہ عرصے سے پبس، ریستورنٹس، تھیٹر، کلب اور سنیما گھر بند پڑے ہیں ۔ خیال کیا جاتا ہے کہ بیرونی جگہوں پر کورونا وائرس کوویڈ 19 کے انفیکشن کی شرح کم ہوتی ہے اور انوائرمنٹ سیکرٹری نے اشارہ کیا کہ باغیچے والے مقامات دوبارہ کھلنے والے پہلے وینیوز ہوں گے۔ انہوں نے اسکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن شعبوں میں کام کرنے میں سب سے بڑا چیلنج درپیش ہے ہم اس کو تسلیم کرتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ چانسلر بھی اس کو تسلیم کریں گے۔
تازہ ترین